Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Chuingum/Bubble gum

Go down

Chuingum/Bubble gum Empty Chuingum/Bubble gum

Post by Stranger Tue Nov 04, 2008 10:24 pm

برطانیہ کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شوگر فری مصنوعات خاص طور پر چیونگم وغیرہ کے زیادہ استعمال سے وزن میں کمی کا امکان ہوتا ہے جبکہ ایسے افراد کو آنتوں کے عوارض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کی حال ہی میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق اسہال، پیٹ میں درد اور وزن میں شدید کمی کے دو مریضوں سے ان کی کھانے پینے کی عادات کے بارے میں پوچھا گیا تو پتہ چلا کہ یہ دونوں مریض روزانہ 20 سے 25 تک چیونگم کھاتے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چیونگم میں موجود سوربیٹول نامی مادہ پایا جاتا ہے جو آنتوں اور پیٹ کو متاثر کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں مریضوں کو فوری طور پر چیونگم کے استعمال سے روکا گیا جس کے نتیجے میں ان کے روزبروز ہونے والے کم وزن، اسہال اور پیٹ میں درد کو روکنے میں مدد ملی جس پر ماہرین نے اخذ کیا کہ چیونگم کا زیادہ استعمال وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
Stranger
Stranger
Admin

Male
Number of posts : 167
Location : Still Unknown and will be Unknown
Registration date : 2008-11-01

Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum